23 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا کے شہر مصراتہ میں قذافی کے حامی فوجیوں اور انقلابیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ اب تک دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ۔

 ابنا: مصراتہ میں لیبیائی فوج اور انقلابیوں کے درمیان صبح سے شدید لڑائی ہورہی ہے ۔ مصراتہ کے سب سے بڑے اسپتال حِکمہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک دس لاشیں اور پچاس سے زائد زخمی اسپتال لائے گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ وہ تعداد ہے جو بالعموم چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال لائی جاتی ہے ۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں فوجی بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پاس دواؤں ، آلات اور افرادی قوت کی شدید کمی ہے ۔ دوسری جانب انقلابیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مصراتہ سے قذافی کی فوج کو پسپا کردیا گیا ہے اور کئی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ باقی فرار ہوگئے ہیں۔